ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / دھرم کے نام پرہورہی درندگی پر روک لگانا ضروری ہے: بھٹکل میں کانگریس لیڈر بی کے ہری پرساد کا خطاب

دھرم کے نام پرہورہی درندگی پر روک لگانا ضروری ہے: بھٹکل میں کانگریس لیڈر بی کے ہری پرساد کا خطاب

Mon, 05 Mar 2018 19:25:42    S.O. News Service

 بھٹکل:5/ مارچ (ایس اؤنیوز)مذہب کے نام پرجو لوگ درندوں کی طرح سلوک کررہے ہیں اور دن بدن اس طرح کے واقعات  میں اضافہ ہورہاہے۔اس طرح کے کرتوت کرنے والوں  کے لئے ضروری ہے کہ  ان کو سوامی جی اپنے پاس بلائیں اور انہیں انسانیت کا سبق پڑھائیں ۔ سماج کے لوگوں کے لئے  ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بہتر تعلیم دلوانے کی طرف ہر ممکن کوشش کرے، بھلے اس کے لئے    ایک  وقت کا کھانا ہی کیوں نہ بندکرنا پڑے ۔  ان خیالات کااظہار کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا کے ممبر بی کے ہری پرساد نے کیا۔

وہ یہاں کریکال میں دھیان کٹیر کی نوتعمیر شدہ عمارت کی  افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ آ ج انسانوں کو انسان کی نظر سے نہیں دیکھا جارہاہے۔ ایک طرف ہماری عورتیں بیڑی باندھ کر کسمپرسی کی زندگی گذار نے پر مجبور ہیں تو دوسری طرف مرد دھرم کے نام پر فساد برپا کرکے جیل میں وقت گزاری کررہے ہیں، ان حالات کا خاتمہ لازمی ہے ، اس کا ازالہ ہونا چاہئے ورنہ سماج کے حالات مزید  ابترہونگے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ  وہ ہر ایک کی عزت و احترام کریں ، سب کے ساتھ مل جل کر زندگی گزارنےکے حالات پیدا کریں۔


Share: